• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوسٹل ڈی ایم اوز ایمپلائز یونین کا اجلاس، ملازمین کے مسائل پر غور و خوض

کوئٹہ(پ ر) آل پاکستان پوسٹل ڈی ایم اوز ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین سی بی اے کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز کوئٹہ ڈی ایم او میں ہوا جس کی صدارت ڈپٹی چیئرمین احتشام گل نے کی ۔ اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالستار شاہوانی ، چیف آرگنائزر محمد علی بگٹی، چیئرمین عبدالفتاح صوبائی صدر محمد صابر ، سینئر ڈویژنل سیکرٹری شاہجہان خان نائب صدر شاہ نواز مرکزی پریس سیکرٹری ذوالفقار علی فنانس سیکرٹری ضیاء شاہوانی آفس سیکرٹری محمد رفیق اور پریس سیکرٹری جاوید اقبال ودیگر شریک تھے ۔ ۔ اجلاس تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا جس میں ڈی ایم او کوئٹہ کے ملازمین کے مسائل پر غور و خوص کے بعد اہم فیصلے کیے گئے جن میں ملازمین کےEDA( ای ڈی اے ))OSAاو ایس اے) اور سیکشن میں کوئٹی سے لاہور تک جانے والے سٹاف کو برف کی عدم فراہمی شامل ہے، اجلاس میں کہا گیا کہ کوئٹہ ڈی ایم او کا سٹاف اس وقت ملک بھر میں شدید گرمی کے باوجود کوئٹہ سے ٹرین کے زریعے ملک بھر کی میل لاہور تک لے جاکر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہا ہے، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کوئٹہ کے سٹاف کے لئے لاہور میں ریسٹ ہاؤس کا انتظام بھی نہیں ہے جہاں وہ طویل سفر کے بعد آرام کرسکیں ، اس کے علاوہ کوئٹہ سے ملتان)SME ایس ایم ای) بھی باقاعدگی کے ساتھ ملتان جارہی ہے وہاں بھی اس طرح کی کوئٹہ کے اسٹاف کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی ہے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالستار شاہوانی اور محمد علی بگٹی نے کہا کہ کوئٹہ ڈی ایم او کے سٹاف کے مسائل جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی اور اس سلسلے میں پی ایم جی بلوچستان سے جلد ملاقات کی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید