فلسطینی شہر نابلس میں گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نابلس میں فائرنگ میں زخمی ہونے والے سارجنٹ ایلیا ہلیل اور سارجنٹ ڈیاگو شوشا ہرساج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔
اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں بھی ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی یدیدیا اجوگی آپریشنل سرگرمی کے دوران حماس کے آر پی جی راکٹ کا نشانہ بنا۔