فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 8 ہزار 125 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرلیا۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 8 ہزار 159 ارب روپے تھا۔
اعلامیے کے مطابق 11 ماہ کے دوران ایف بی آر نے 34 ارب روپے کم ٹیکس اکٹھا کیا ہے جبکہ رواں مالی سال کے لیے محصولات کا ہدف 9 ہزار 410 ارب روپے تھا۔
اعلامیےٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کرنے کے لیے ایف بی آر کو جون میں 1256 ارب روپے اکٹھے کرنا ہوں گے۔
دوسری طرف ایف بی آر نے مئی 2024ء میں مقررہ ہدف 745 ارب کے مقابلے 760 ارب روپے جمع کیے ہیں۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق مئی 2023ء کے مقابلے میں ٹیکس محصولات جمع کرنے میں 33 فیصد کی غیر معمولی گروتھ رجسٹر کی گئی۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق مئی میں ڈومسٹیک ٹیکسز میں 43 فیصد کا متاثر کن اضافہ ہوا ہے، محصولات کےمقررہ اہداف کےحصول کیلئےٹیم ایف بی آرنےان تھک محنت کی۔
چیئرمین ایف بی آر نے افسران اور اسٹاف کے عزم و محنت کو سراہا ہے، ایف بی آر جون 2024 کےمقرر کردہ ہدف حاصل کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔