ٹنڈو الہ یار (اے ایف پی) پاکستان میں آم کا پھل قومی سطح پر فخر کی ایک علامت اور انتہائی ضروری آمدنی کا ذریعہ ہے لیکن رواں سیزن میں آم کے کاشتکار موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید گرم درجہ حرارت اور حشرات کے حملوں کو بڑے پیمانے پر آم کی فصل کے خراب ہو جانےکا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔
کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ کیڑوں کے پھلوں پر متعدد حملے اس سے قبل کبھی نہیں دیکھے ، تاریخ میں پہلی بار ایسی صورتحال دیکھی۔