بیجنگ ( نیوز ایجنسی ) خلائی میدان میں بڑی کامیابی‘ چین کا چانگ ای 6مشن کامیابی سے چاند پر لینڈ کر گیا کسی بھی چینی خلائی مشن کی یہ چاند پر چوتھی لینڈنگ ہے۔ چانگ ای 6مشن کی لینڈنگ کے بعد چاند کی سطح سے سیمپلز اکٹھے کیے جائیں گے۔ پاکستان کا پہلا قمری سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھی چانگ ای 6کے مشن کا اہم حصہ ہے جوچاند کے جنوبی قطب کے گرد چکر لگا کرجنوبی وطب کی اہم ترین تصاویر بنانے میں مصروف ہے۔اطلاعات کے مطابق چانگ ای 6 مشن لینڈر 48 گھنٹے تک چاند کی سطح پر موجود رہے گا ۔