• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں پڑھی لکھی نہیں صرف بارہویں پاس ہوں: اداکارہ عرفی جاوید


بھارتی متنازع اداکارہ و انٹرنیٹ سینسیشن عرفی جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ وہ زیادہ پڑھی لکھی نہیں بلکہ صرف بارہویں پاس ہیں۔

اپنے بولڈ ملبوسات اور خیالات کے سبب اکثر اوقات ہی سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ عرفی جاوید نے حال ہی میں بھارتی میڈیا ’بالی ووڈ ناؤ‘ کو خصوصی انٹرویو دیا ہے۔

اداکارہ نے انٹرویو کے دوران تعلیم سے متعلق میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ نہیں جانتی اُن سے متعلق کہاں کیا معلومات درج ہیں مگر وہ زیادہ پڑھی لکھی نہیں ہیں، انہوں نے صرف بارہویں کلاس تک تعلیم حاصل کی ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں عرفی کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ ٹی وی کوئی بھگوان ہے، ٹی وی آپ کو اسٹار بنا دیتا ہے اور پھر آپ بالی ووڈ انڈسٹری کا سفر باآسانی شروع کر دیتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہر انسان کی اپنی محنت اور لگن بھی ہوتی ہے، ٹی وی آپ کے لیے کچھ نہیں کرتا، آپ جو مقام حاصل کرتے ہیں وہ آپ کی اپنی محنت ہوتی ہے، یہاں کوئی کسی کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا ہے۔

عرفی کا مزید کہنا تھا کہ ٹی وی انڈسٹری میں ایسے پروڈکشن ہاؤسز بھی ہیں جو آپ کو کچرہ سمجھتے ہیں اور ایسے پیش آتے ہیں جیسے کہ آپ دنیا کی کم تر چیز ہوں۔

اداکارہ نے کریئر کے آغاز میں اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک واقعے سے متعلق بھی انکشاف کیا۔

اداکارہ کا بتانا تھا کہ جب آپ انڈسٹری میں کام کا آغاز کرتے ہیں تو آپ کو کوئی توجہ اور اہمیت نہیں دیتا ہے، مجھے شوٹنگ کے لیے صبح 7 بج کر 30 منٹ پر بلایا جاتا تھا اور میرے سین کی شوٹنگ 3 بجے کے بعد جا کر ہوتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ایک بار وہ بہت زیادہ بیمار تھیں مگر اُن کی سیٹ پر تاخیر سے پہنچنے کی درخواست نہ قبول کی گئی، بعد ازاں وہ ایسا بیماری ہوئیں کہ اُنہیں 15 سے 20 دن کے اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔

عرفی جاوید کے مذکورہ انٹرویو سے متعدد کلپس سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں جن پر تبصرہ کرتے ہوئے نیٹیزنز اداکارہ کو صاف دل کی کھڑی لڑکی قرار دے رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید