• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’گینگز ہیں، دوستیاں ہیں، ٹولہ ہے‘ احمد شہزاد طویل عرصے سے پرفارم نہ کرنیوالے کھلاڑیوں پر پھٹ پڑے

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

پاکستانی معروف کرکٹر احمد شہزاد طویل عرصے سے میچز کے دوران پرفارم نہ کرنے کے باوجود ٹیم کا حصہ رہنے والے کھلاڑیوں پر برس پڑے۔

یاد رہے کہ جیونیوز نے آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے سلسلے میں خصوصی پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ کا آغاز کیا ہے۔

اس شو کے میزبان تابش ہاشمی جبکہ امام الحق، احمد شہزاد اور عمران نذیر تجزیہ نگار ہیں۔

گزشتہ روز شو کے دوران شائقینِ کرکٹ نے مہمانوں سے کھیل سے متعلق ٹیکنیکل اور دلچسپ سوالات کیے جن میں سے احمد شہزاد سے کیے گئے ایک سوال نے کھلاڑی کو ماضی اور حال کا موازنہ کرتے ہوئے پرفارم نہ کرنے والے کھلاڑیوں پر برسنے پر مجبور کر دیا۔


احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ جب ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی تھے وہ لگاتار ٹیم کا حصہ رہے تھے مگر اُن کی پرفارمنس اُس وقت بہت اچھی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے جو کھلاڑی کچھ میچز میں پرفارم نہیں کرتے تھے اُنہیں تبدیل کر دیا جاتا تھا مگر اب ایسا نہیں ہے، نئے لڑکوں کا ماننا ہے کہ بس ہم ہی ہم ہیں۔

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ اب تو 35 سے 40 میچز میں بھی جس کھلاڑی نے اچھا پرفارم نہیں کیا ہے وہ ٹیم کاحصہ ہے۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید