دبئی (اے ایف پی) انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) نے پاکستان اور بنگلہ دیش پر زور دیا ہے کہ نائیجیریا کی جانب سے بلاک شدہ فنڈز کی بڑی تعداد جاری کرنے کے بعد ٹکٹوں کی آمدنی واپس بھیجنے والی ایئرلائنز کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں۔ عالمی تجارتی ادارے کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش مشترکہ طور پر بلاک شدہ ایئر لائن فنڈز میں عالمی کل 1.8 ارب ڈالر میں سے 731 ملین ڈالر کے مقروض ہیں۔ کئی ممالک کو اپنی کرنسیوں کی قدر میں کمی، امریکی ڈالر کی کمی یا (پیچیدگیوں) سرخ فیتہ کی وجہ سے رقوم کی واپسی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔