• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد انعم کا پاکستان کی بکھرتی ہوئی معیشت پر شاعرانہ تبصرہ

اداکار خالد انعم ــــ فائل فوٹو
اداکار خالد انعم ــــ فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار خالد انعم نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر شاعرانہ انداز میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

خالد انعم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ پوسٹ شیئر کی ہے۔

اس پوسٹ میں لکھا ہے؛

 کیا قسمت پائی ہے قوم نے 
قیمتیں عالمی منڈی والی 
تنخواہیں سبزی منڈی والی 
سہولتیں مویشی منڈی والی

خالد انعم کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین اداکار کے خیالات سے اتفاق کرتے نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا المیہ ملک میں مسلسل جاری سیاسی عدم و استحکام ہے جس سے ملک کی معیشت پر نہایت مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

بینکوں کے بلند شرح سود اور بجلی، گیس کے ناقابل برداشت ٹیرف نے صنعتی شعبے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جس کی وجہ سے کاروباری طبقہ نئی سرمایہ کاری کرنے سے گریز کرتا نظر آ رہا ہے اور نتیجاتاََ ملک میں بیروزگاری اور غربت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید