• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ، پاکستان 182؍ ووٹوں سے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب

اقوام متحدہ (عظیم ایم میاں)اقوام متحدہ، پاکستان 182؍ ووٹوں سے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب، پاکستان 75؍ سالہ تاریخ میں آٹھویں مرتبہ منتخب۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کی 15؍ رکنی سیکورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن واضح اور بھاری اکثریت سے دو سال کی مدت کے لئے رکن منتخب ہوگیا۔ اقوام متحدہ کی 193؍ رکن ممالک پر مشتمل جنرل اسمبلی میں موجود 190؍ ممالک میں سے 5؍ ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ افغانستان اور وینزویلاکے ووٹنگ کے حقوق بعض ضوابط اور واجبات کے مسائل کے باعث ووٹنگ کے حقوق معطل ہیں لہٰذا 185؍ ممالک نے ووٹ ڈالے۔ ان 185؍ ووٹوں میں سے پاکستان نے 182؍ ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ مطلوبہ دو تہائی اکثریت کیلئے صرف 124؍ ووٹوں کی ضرورت تھی اس لحاظ سے پاکستان نے مبصرین اور تجزیہ نگاروں کے اندازوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے مطلوبہ ضروری ووٹوں سے 58؍ ووٹ زیادہ حاصل کئے۔

اہم خبریں سے مزید