ا سٹاک ہوم ( کاشف عزیز بھٹہ ) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سکندر اشفاق زیدی اور نائب صدر سیٹھ معصوم قمر جو تین روزہ دورہ پر سویڈن کے دارلحکومت سٹاک ہوم کے دورہ پر ہیں جہاں انہوں نے سویڈن میں مقیم پاکستان اور سویڈش درآمدگان تاجروں، سرمایہ کاروں اور سرکاری حکام سے اعلیٰ سطح کیملاقاتیں کیں ۔سکندر اشفاق زیدی اور سیٹھ معصوم قمر نے ا سٹاک ہوم میں پاکستانی سفارتخانہ میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن سیدہ وردہ بی بی اور ٹریڈ کونسلر احسن ریاض چوہدری کی دعوت پر سفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم کا دورہ کیا اور تفصیلی ملاقات کی ۔اس موقع پر ڈپٹی ہیڈ آف مشن سیدہ وردہ بی بی نے بات کرتے ہوئے وفد کو سفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم آمد پر خوش آمدید کہا اور سویڈن پاکستان کے مابین تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سویڈن پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جب کہ سویڈن اور پاکستان کے درمیان دیرینہ سفارتی، تجارتی و معاشی تعلقات ہیں ۔ انہوں نے پاکستان اور سویڈن کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ بہت سے شعبہ جات میں دونوں ممالک مل کر کام کر ر ہے ہیں اور تاجر برادری امپورٹ ایکسپورٹ میں خصوصی کام ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سویڈن اور پاکستان کے درمیان تعلقات مستقبل کے حوالے سے ہیں کیونکہ دونوں ممالک مشترکہ چیلنجز جیسے پائیدار ترقی اورموسمیاتی تبدیلی سمیت جمہوریت اور انسانی حقوق جیسی بنیادی اقدار سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ ٹریڈ کونسلر احسن ریاض چوہدری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ قابل تجدید توانائی، پائیدار ٹیکنالوجی، ویسٹ مینجمنٹ، انفارمیشن کمیونیکشن ٹیکنالوجی اورر تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں تعاون میں مزید اضافے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 30 سے زائد سویڈش کمپنیاں اس وقت پاکستان میں مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی کسی خدمات کیلئے اپنی پاکستانی کمیونٹی کے لیے حاضر ہیں۔گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سکندر اشفاق زیدی اور نائب صدر سیٹھ معصوم قمر نے سیدہ وردہ بی بی ڈپٹی ہیڈ آف مشن اور احسن ریاض چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان میں موجود تجارت و سرمایہ کاری کے مواقعوں کو بھرپور طریقے سے اُجاگر کیا اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔ صدر سکندر اشفاق زیدی اور نائب صدر سیٹھ معصوم قمرنے کہا کہ پاکستان میں سویڈن کے سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں دونوں ممالک کا تجارتی حجم کاروباری وفود کے تبادلے اور تجارتی و صنعتی نمائشوں کے انعقاد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاا کہ پاکستان سے سویڈن کے لئے سوئیٹرز، ٹیکسٹائل، گارمنٹس، جینز، ہوم ٹیکسٹائل فٹ ویئر، فارما سوٹیکل، اسٹیپل فائبرزاور اسپورٹس کا سامان بھیجا جاسکتاہے جبکہ سویڈن سے پاکستان کے لئے مشینری، بوائلرز، میکینکل، کنسٹرکشن مشینری، سرامکس، کیمیکل، دفاعی آلات کے ساتھ ساتھ اورگینک کیمیکل، ادویات اور جانوروں کی نگہداشت کی اشیاءبھیجی جا سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سویڈن کو یورپی یونین میں ایک اہم ملک تصور کرتا ہے انہوں نے اپنے دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ہوئے کہا کہ رواں ماہ میں گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ترکیہ کے شہر استنبول میں ایک ہفتہ بزنس اپرچونٹی کانفرنس کا انعقاد کروایا جس کے بعد انہوں نے ناروے -اسپین ۔فرانس ۔بیلجیم کا دورہ کیا اور پاکستانی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے ان ملکوں کے درآمد کنندگان سے تبادلہ خیا ل کیا ۔ انہوں نے سویڈن کے دورے کو بھی نہایت کامیاب قرار دیا انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی موجودہ دوطرفہ تجارت ان کی اصل صلاحیت سے بہت کم ہے جبکہ اس کو بہتر کرنے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔اس ملاقات کے موقع پر سویڈن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات جن میں معروف کاروباری اور سیاسی شخصیت پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے صدر سعید شیخ ،کاروباری شخصیت راجہ بلال مصطفی،کاروباری شخصیت عرفان نیاز چوہدری ، کارباری شخصیت حسن خالد جٹ و دیگر بھی مدعو تھے جنہوں نے گجرات چیمبر آف کامرس کے وفد کے سویڈن دورہ کو خوش آئیند قرار دیا انہوں نے پاکستان میں سویڈش سفارتخانہ میں امیگریشن سروس کی معطلی بارے بات کی اور سویڈن اور پاکستان کے دوطرفہ مذاکرات اور باہمی فائدہ مند روابط اور تعاون کو فروغ دینے پر زوردیا۔