فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام علاقے پر شدت پسند یہودیوں نے حملہ کردیا، نابلس کے قریب قصرہ میں فلسطینیوں کے گھروں اور فصلوں کو آگ لگادی۔
پولیس نے شدت پسندوں یہودیوں کو روکنے کے بجائے فلسطینوں پر فائرنگ کردی۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوجی ریڈیو نے نفرت انگیز واقعے کو یہودی دہشت گردی قرار دے دیا۔ اسرائیلی فوج یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملے روکنے میں ناکام ہوچکی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک 570 فلسطینی قتل کیے جاچکے ہیں۔
گزشتہ 8 ماہ میں مغربی کنارے سے 5 ہزار سے زائد فلسطینی گرفتار کیے گئے۔
یہودی رکن پارلیمان اوفر کاسف نے شدت پسند یہودیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔