• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: کئی سرکاری ادارے بجلی بلوں کی مد میں 71 ارب سے زائد کے نادہندہ

مختلف سرکاری ادارے مجموعی طور پر اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے 71 ارب 16 کروڑ 80  لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔ آئیسکو نے بجلی بلز کی ادائیگی کےلیے نادہندہ سرکاری اداروں کو نوٹس جاری کردیے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو کا کہنا ہے کہ نوٹس اجراء کے ایک ہفتے میں بجلی واجبات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، تمام آپریشن سرکلز انچارج سرکاری اداروں سے ریکوری یقینی بنائیں۔

آئیسکو کا کہنا ہے کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر آئیسکو کی 54 ارب 86 کروڑ 20 لاکھ کی نادہندہ ہے، وزارت دفاع 5 ارب 29 کروڑ 50 لاکھ روپے، سی ڈی اے 4 ارب 6 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔

نوٹس کے مطابق سی ڈی اے (پاک سیکریٹریٹ) 1 ارب 6 کروڑ 50 لاکھ روپے جبکہ سی ڈی اے (کیبنٹ سیکریٹریٹ) 11 کروڑ 60 لاکھ روپے کا نادہندہ نکلا۔ وزارت داخلہ 14 کروڑ 30 لاکھ، پنجاب پولیس 13 کروڑ 50 لاکھ کی نادہندہ ہے۔

آئیسکو کے پارلیمنٹ لاجز کے ذمے 11 کروڑ 80 لاکھ روپے واجب الادا ہیں جبکہ وزارت صحت بجلی بلز کی مد میں 7 کروڑ 60 لاکھ، پی بی سی 7 کروڑ 50  لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔

وزارت کلچر اینڈ اسپورٹس آئیسکو کی 7 کروڑ 50 لاکھ روپے سی ڈی اے (چیئرمین سینیٹ) 6 کروڑ 80 لاکھ روپے کینٹ بورڈ چکلالہ 1 ارب 64 کروڑ 20 لاکھ روپے کینٹ بورڈ راولپنڈی نے 25 کروڑ 60 لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔

آئیسکو کا کہنا ہے کہ واسا راولپنڈی آئیسکو کا 96 کروڑ 70  لاکھ روپے، وزارت ریلوے 29 کروڑ 50 لاکھ، وفاقی حکومت کے زیر انتظام اسپتال 27 کروڑ 90 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔

ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ پاکستان پی ڈبلیو ڈی 26 کروڑ، وفاقی پولیس 25 کروڑ 10 لاکھ روپے، ٹی ایم اے راول ٹاؤن 19 کروڑ، ٹی ایم اے مری 16 کروڑ 20 لاکھ، پنجاب ہیلتھ اینڈ ویلفیئر  ڈیپارٹمنٹ 5 کروڑ 40 لاکھ روپے، چیف کمشنر آفس اسلام آباد 5 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے جبکہ وزارت تعلیم کے ذمہ آئیسکو کے 4 کروڑ 80 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

قومی خبریں سے مزید