پشاور (جنگ نیوز)تاجر رہنما ایوب خان زکوڑی نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں آئیسکو کے دوسرے انٹرنیشنل انٹرپرینیورشپ سمٹ اور اسٹارٹ اپ گرینڈ فائنل میں ڈبلیو بی اے ایف سینیٹر اور کنٹری چیئر برائے ورلڈ بزنس اینجل انویسٹمنٹ ویک 2024 ءمیں پاکستان کی نمائندگی کی۔یہ تقریب آئیسکو اور جمہوریہ آذربائیجان کی وزارت ثقافت کے باہمی اشتراک سے منعقد کی گئی جس میں دنیا بھر سے ابھرتے ہوئے انٹرپرینیورز نے شرکت کی۔ایوب زکوڑی نے بطور جج اور پینلسٹ شرکت نے نہ صرف کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا بلکہ عالمی چیلنجز کے حل کیلئے بین الاقوامی مکالمے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔اس موقع پر بائبارس التنتاس، ڈائریکٹر/مشیر ڈاکٹر محمد شریف، جہان آرااور دیگر بین الاقوامی شخصیات نے بھی شرکت کی۔