اسلام آباد( رانا غلام قادر ) اقتصادی سروے کے مطابق 2020..21 میں پاکستان میں شرح خواندگی کا تناسب 62 اعشاریہ آٹھ فیصد رہا ۔ مردوں میں شرح خواندگی کی شرح 73 اعشاریہ چار فیصد اور خواتین میں 51 اعشاریہ نو فیصد رہی۔ دیہی علاقوں میں شرح خواندگی کا تناسب 54 فی صد اور اربن ایریا میں 77 اعشاریہ تین فیصد رہا ۔ صوبہ پنجاب میں شرح خواندگی کا تناسب 66 اعشاریہ تین فیصد رہا ۔ سندھ میں شرح خواندگی کا تناسب 61 اعشاریہ 8 فی صد رہا۔ خیبر پختونخوا میں شرح خواندگی کا تناسب 55 اعشاریہ ایک فیصد رہا ۔ بلو چستان میں شرح خواندگی کا تناسب 54 اعشاریہ پانچ فیصد رہا ۔اس طرحپنجاب پہلے اور سندھ دوسرے نمبر پر رہا۔