• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ کو مسترد نہیں کررہے مگر یہ روایتی بجٹ ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ عام آدمی کی ٹیکس کے باعث انتہا ہوچکی ہے، بجٹ کو مسترد نہیں کر رہے مگر یہ روایتی بجٹ ہے ، امراء پر ویلتھ ٹیکس لگنا چاہئے، جاگیرداروں پر ٹیکس لگا کر بجٹ خسارہ پورا کیا جائے، مہنگائی کے باعث لوگوں کا میٹر گھومنے والا ہے، جیسے مظفر آباد میں عوامی احتجاج ہوا ویسا ہر شہر میں ہوگا، شہباز شریف کا دانا دوست ہونے کے ناطے مشورہ دے رہا ہوں، ہم نے شیڈو بجٹ دیا حکومت اگر نظرثانی کر ے تو بہتر ہوگا، بینظیر انکم سپورٹ کے بجائے بینظیر انکم جنریشن پروگرام بنایا جائے،فاروق ستار نے بجٹ سے متعلق شاعرانہ انداز میں کہا کہ بس بھئی بس زیادہ ٹیکس نہیں چیف صاحب ، آج کے بعد زیادہ برداشت نہیں چیف صاحب ، امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے بجٹ میں عوام کو ریلیف اور عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی غلامی اور سودی نظام معیشت سے نجات حاصل کئے بغیر ملک وقوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی، حکمرانوں نے ٹرانسجینڈر بل، اسکولوں میں ڈانس پارٹیوں سے لیکر سودی نظام تک ملک کی نظریاتی سرحدوں کو کھوکھلا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے،دینی جماعتیں ملک میں اسلام دشمن بیرونی ایجنڈے کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دیں گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید