• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل سے نفرت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعے کو یوم انتباہ کے طور پر منائینگے، شاداب نقشبندی

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ 250 روزہوگئے اسرائیلی بمباری مسلم نسل کشی کو نہیں روکا جاسکا، جنگ بندی کی سلامتی کونسل میں دوسری قرار داد منظور ہونے بعد بھی رفح پر اسرئیلی حملے جاری ہیں،سلامتی کونسل کی قرادادوں اور عالمی عدالت کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر اسرائیلی وزیر اعظم کو فوری گرفتار کیا جائے، اسرائیلی فوج کے سامنے نیٹو فورسز کو کھڑا کیا جائے تاکہ انسانی جانوں کو محفوط بنایا جاسکے، اسرائیل سے نفرت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جمعہ کو یوام انتباہ کے طور پر منائینگے، انہوں نے کہا کہ اُمت مسلمہ سمجھتی ہے کی اقوام متحدہ اور امریکا اسرائیل کی پشت پناہی کررہے ہیں اسی لئے غزہ جنگ بندی کی قراردادوں اور عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل نہیں ہورہا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید