• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، اتر پردیش میں دو آئمہ مساجد سمیت تین مسلمان بے رحمی سے قتل

لکھنئو(اے پی پی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں جہاں بی جے پی کی حکومت قائم ہے، گزشتہ چارروز کے دوران دو آئمہ مساجد سمیت تین مسلمانوں کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا، جس سے مسلم آبادی میں شدید تشویش پھیل گئی۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق، پہلا نشانہ کاڈی پورہ میں ایک مدرسے کے منتظم65سالہ مولانا فاروق بنے، ان پر 8جون کو لوہے کی سلاخ سے جان لیوا حملہ کیا گیا۔ پولیس رپورٹس کے مطابق حملہ آور کا نام چندرامنی تیواڑی ہے۔ اسی طرح 11جون کی صبح ضلع مرادآباد کے علاقے بھینسیا میں ایک مسجد کے امام مولانا اکرم کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کرقتل کر دیا۔

دنیا بھر سے سے مزید