• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں پان شاپ میں لوٹ مار کی واردات کا مقدمہ پان شاپ کے مالک کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق 2 جون کو 3 افراد نے دکان سے 7 ہزار روپے لوٹے تھے،  12 جون کو دوبارہ رات 11 بجے پولیس موبائل پر 3 افراد نے واردات کی، ملزمان نے 50 ہزار روپے کے مختلف اقسام کے سگریٹ اور 15 ہزار روپے لوٹے۔

متاثرہ دکاندار نے کہا کہ دکان سے لوٹ مار کے بعد مجھے پولیس موبائل میں بٹھایا گیا، گلشن چورنگی پر جیب سے بھی 10 ہزار روپے نکال لیے اور موبائل سے اتارا گیا، پولیس موبائل کی پچھلی نمبر پلیٹ نہیں تھی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس نے کہا کہ علاقے میں اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ کر رہے ہیں، پولیس جلد واردات میں ملوث ملزمان تک پہنچ جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید