• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر کسی کی سم غلط بلاک ہوئی ہے تو بتائیں ہم معافی مانگیں گے، چیئرمین ایف بی آر

اسکرین گریب
اسکرین گریب

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین ملک امجد زبیر نے کہا ہے کہ اگر کسی کی سم غلط بلاک ہوئی ہے تو بتائیں ہم معافی مانگیں گے۔

اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک امجد زبیر نے کہا کہ سم بلاک ہونے سے پہلے ان تمام افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ جن کی سم بلاک ہوئی انہیں نوٹس دیا گیا کہ اچانک ریٹرن جمع کرانا چھوڑ دیے، گوشوارے جمع کرانے کی یاد دہانی کا نوٹس دےکر سم بلاک کی گئی۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 6 ارب روپے کے کیس اپیلوں میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید