• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن (پی اے) ایک نئی ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2010سے اب تک فٹبال کے کم وبیش 1,000میدان غائب ہوچکے ہیں۔ فٹبال کے سب سے زیادہ میدان اسکاٹ لینڈ، شمالی انگلینڈ اور ویلز میں متاثر ہوئے۔ یہ اعدادوشمار جی ایم بی یونین کی جانب سے آزادی معلومات کی بنیاد پر حاصل کئے گئے۔ جی ایم بی کی نیشنل سیکرٹری راکیل ہیریسن نے گزشتہ روز بورن متھ میں یونین کی سالانہ کانفرنس میں بتایا کہ انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی مردوں کی ٹیمیں یورپی چمپئن شپ کی تیاریاں شروع کرنے والی ہیں، اس لئے امیدیں ان ہی دونوں سے وابستہ ہیں اور ابھی مقابلے کے پہلے میچ کا آغاز بھی نہیں ہوا ہے لیکن اگلی نسل کے فٹبالر منظر سے غائب ہیں۔ کونسلوں کے فٹبال کے کم وبیش 1,000 میدانوں کی عدم موجودگی کے سبب برطانیہ میں فٹبال نچلی سطح پر ہی دم توڑ سکتا ہے اور یہ کنزرویٹو پارٹی کی کفایت شعاری مہم کا نتیجہ ہے۔
یورپ سے سے مزید