• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمولی جرم پر بند کی گئی تنخواہ جاری کی جائے، سکول چوکیدار

پشاور(لیڈی رپورٹر)اسپیشل ایجوکیش سنٹر گلبہار پشاور کے چوکیدار نعیم گل نے ڈسٹرکٹ افسر سپیشل ایجوکیشن پشاور اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کی معمولی جرم کی سزا کے طور پر بند تنخوا ہ جاری کر کے انہیں اور ان کے اہل خاندان کو فاقوں سے بچایا جائے، پشاور پریس کلب میں اپنی فریاد سناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تقریبا ًایک سال قبل ان کی ایک معمولی غلطی کی سزا کے طور پر انہیں معطل کیا گیا جس کے بعد سے وہ اپنی تنخواہ سے محروم ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ کے اعلیٰ حکام ان کی بند تنخواہ جاری کرکے غریب پروری کا ثبوت دیں۔
پشاور سے مزید