• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئرپشاور زبیر علی حج کی سعاد ت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

پشاور (جنگ نیوز) کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے میئر زبیر علی حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد گزشتہ شب وطن واپس پہنچے ۔تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے بلدیاتی چیئرمینوں ورہنماؤں ، بزنس کمیونٹی کے نمائندوں سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد انہیں مبارکباد کیلئے پہنچے اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد پیش کی ۔میئر زبیر علی نے کہا کہ اللہ کریم تمام امت مسلمہ کو اپنے گھر کا دیدار کرائے ۔میں نے تمام امت مسلمہ اور بالخصوص فلسطین اور غزہ کے نہتے مسلمانوں کیلئے بھی خصوصی دعا فرمائی ۔ملک وقوم کی سلامتی کیلئے بھی دعائیں کیں
پشاور سے مزید