• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڈھ بیر میں پولیس مقابلے میں رہزن گینگ کا سرغنہ زخمی

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں پولیس مقابلے میں رہزن گینگ کا سرغنہ زخمی ہوگیاجسے پولیس نے حراست میں لے لیا پولیس کو اطلاع ملی کہ شیح محمدی روڈپر مشکوک مسلح افراد سنگین واردات کی غرض سے موجود ہیں جس پر ایس ایچ اوبڈھ بیر عاکف انجم دیگرنفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے تومسلح افراد نے پولیس پرفائرنگ کردی جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک ملزم لگ کر زخمی ہوگیا جسے قابو کرلیا گیا تاہم اس کے دوسرے ساتھی فرار ہوگئے زخمی ملزم کی شناخت کامران ولد سعید ساکن پنچ کٹھ سے ہوئی جس کے بارے میں پولیس نے کہا کہ وہ بڈھ بیر پولیس کو راہزنی سمیت مختلف 3وارداتوں میں مطلوب تھا زخمی ہونے کے بعد ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پشاور سے مزید