• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ معروف مصنف، پروڈیوسر، ہدایت کار اور اداکار شہریار منور کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مطابق اداکار رواں سال کے اختتام پر دسمبر کے مہینے میں سہرا باندھنے کو تیار ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی دلہن کا بھی ذکر ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی خبروں کے مطابق شہریار منور رواں سال دسمبر میں ڈرامہ سیریل ’دوبارہ‘ سے انڈسٹری میں قدم جمانے والی اداکارہ ماہین صدیقی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی خبریں اس وقت گردش کرنے لگیں جب اداکار نے اداکارہ کی حالیہ تصویر کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صرف سرخ دل والا ایموجی بنایا جس کے جواب میں اداکارہ نے بھی سیاہ دل والے ایموجی کے ساتھ دیا۔

صرف یہ ہی نہیں بلکہ دونوں فنکاروں نے ایک دوسرے کی تقریباً تمام انسٹا پوسٹ کو لائک بھی کیا ہوا ہے، جس سے یہ تاثر جارہا ہے کہ شاید، دونوں فنکاروں کے درمیان واقعی میں محبت کا رشتہ قائم ہے۔

واضح رہے کہ شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی خبریں گزشتہ چند دنوں سے زیر گردش ہیں لیکن تاحال دونوں نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، جبکہ مداحوں کی جانب سے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

بعض مداح اس خبر پر حیران ہیں تو بعض نے خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ کچھ مداحوں کے مطابق اس سے قبل 2022 میں اداکارہ ماہین صدیقی اور گلوکار و اداکار اذان سمیع خان کی شادی کی افواہیں بھی پھیلیں تھیں۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ اداکارہ ماہین صدیقی گلوکار و اداکار اذان سمیع خان کی کزن اور اداکارہ زیبا بختیار کی بھانجی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید