• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 ورلڈکپ میں تاریخ رقم، لوکی فرگوسن نے چاروں اوورز میڈن کروادیے

لوکی فرگوسن نے تین وکٹیں بھی لیں - فوٹو بشکریہ کرک انفو
لوکی فرگوسن نے تین وکٹیں بھی لیں - فوٹو بشکریہ کرک انفو

نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کردی اور چاروں اوورز میڈن کروادیے۔ 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بولر نے چاروں میڈین اوور کروائے ہیں۔

پاپوا نیوگنی کیخلاف میچ میں فرگوسن نے چار اوورز میں بغیر کوئی رن دے تین وکٹیں بھی لیں۔

فرگوسن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں چاروں میڈن اوورز کروانے والے دوسرے بولر ہیں۔

کینیڈا کے سعد بن ظفر نے پاناما کیخلاف 2021 کوالیفائرز میں چار میڈن اوورز کروائے تھے۔

مجموعی طور پر ٹی ٹوئنٹی کی 21 سالہ کی تاریخ میں صرف تیسری مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی بولر نے چاروں اوور میڈن کروائے۔ 

2021 میں بھارت کی ڈومیسٹک مشتاق علی ٹرافی میں اکشے کارنیوار نامی بولر نے چاروں اوورز میڈن کروائے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید