• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت کے مختلف حصے ان دنوں شدید موسم کی لپیٹ میں ہیں، کہیں ہیٹ ویو، کہیں لینڈ سلائیڈنگ تو کہیں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 72 گھنٹوں کے دوران ہیٹ ویو سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

نئی دہلی میں گزشتہ رات کا درجہ حرارت چھ سالوں میں سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

آسام میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک گھر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے خاتون اپنی تین بیٹیوں سمیت زندہ ملبے تلے دب گئیں، کچھ گھنٹے بعد ملبے سے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید