• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر پیوٹن کا وژن‘ پاکستان انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کاریڈور میں شامل ہوگا

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) روس میں پاکستان کے سفیر خالد جمالی کے مطابق پاکستان نے روسی صدر ولادمیر پیوٹن کی جانب سے نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کاریڈور میں شمولیت کی دعوت کے مطابق الحاق کا عمل شروع کر دیا۔ صدر ولادمیر پیوٹن کے گزشتہ سال اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے جہاں انہوں نے پاکستان کو بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کاریڈور میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی‘ پاکستان کے سفیر خالد جمالی نے کہا کہ پاکستان میں اصولی طور پر اس میں شامل ہونے پر رضا مندی ظاہر کی ہے اور متعلقہ طریقہ کار شروع کر دیا ہے۔ ہم اس سمت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان کے سفیر 18اور 19جون 2024ء کو روس کے شہر خنٹی مان سیسک میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی آئی ٹی فورم سے خطاب کر رہے تھے۔ سفیر پاکستان نے پاک روس مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم اور ایس سی او اور اقوام متحدہ جیسے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اُنکے تعاون کو بھی اجاگر کیا۔
اہم خبریں سے مزید