پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ شازل شوکت کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر پہنا گیا کالا جوڑا مداحوں کو خاص نہیں بھایا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عید کے موقع پر ہر خاص و عام یوزر و شوبز شخصیات کی جانب سے اپنے نت نئے خوبصورت لباس میں ملبوس تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔
ایسے میں اداکارہ شازل کا کالا جوڑا سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے جس کی وجہ اس جوڑے کا نا مناسب ہونا ہے۔
ہر اداکارہ کی طرح شازل شوکت نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عید کے موقع پر ریل شیئر کی ہے جس میں اُنہیں ایک سیاہ فراک میں ماڈلنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’نساء‘ میں ہالا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ شازل نے منفی تبصروں اور تنقید سے بچنے کے لیے اپنی اس ویڈیو کا کمنٹ سیکشن بند کر دیا ہے۔
اداکارہ کی ویڈیو دیگر فین پیجز پر وائرل ہے جہاں اُنہیں صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔