• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ہیلتھ کیئر کے حصول میں دشواریوں کا سامنا

لندن (پی اے) ایج یوکے نامی چیرٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ میں 50سا ل سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ہیلتھ کیئر کے حصول میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ اس بات کا پتہ ایک معمر اور معذور فرد کے اس بیان سے ہوا کہ فون بلز میں ہوشربا اضافے کے بعد اب وہ جی پی سے اپائنٹمنٹ لینے کیلئے زیادہ دیر تک فون پر انتظار نہیں کر سکتا چیرٹی کنٹار کی جانب سے کئے گئے ایک سروے کے مطابق برطانیہ میں 50سا ل سے زیادہ عمر کے 2,621 افراد سے کی جانے والی بات چیت اور 17,000سے زیادہ افراد سے اس کے اپنے آن لائن سروے رپورٹ کے مطابق 48فیصد 50سا ل سے زیادہ عمر کے لوگوں کو یقین تھا کہ این ایچ ایس سروسز ان کا مسئلہ حل کرلے گی۔ ایج یوکے کے مطابق ملک کے کم وبیش 12.6ملین معمر افراد جی پی تک رسائی کے بارے میں اپنی صلاحیت کے بارے میں تشویش میں مبتلا ہیں جبکہ 42فیصد کو ہسپتالوں میں اپائنٹمنٹ تک رسائی کے بارے میں تشویش ہے۔کم وبیش اتنے ہی لوگوں نے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹس تک رسائی کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ ایج یوکے کی ڈائریکٹر نے کہا کہ بعض معمر افراد کو بروقت ہیلتھ کیئر کی سہولتوں کی عدم فراہمی ہیلتھ کیئر کی سہولتیں فراہم نہ کئے جانے کے مترادف ہیں کیونکہ ان کے پاس وقت نہیں ہوتا۔ نئے تجزیئے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بعض لوگوں کو جی پی سروسز تک رسائی میں پیش آنے والی مشکلات کی وجہ سے کتنی تکلیف اور الجھن کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک معمر مریض ڈیوڈ نے، جنھیں کم وبیش 20 سال قبل فالج کے شدید حملے کے بعد پیش آنے والی مشکلات کی تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ اسے جی پی سے بات کرنے کیلئے کم وبیش 10منٹ انتظار کرنا پڑتا تھا جبکہ فون بلز کی وجہ سے وہ اتنی دیر انتظار نہیں کرسکتا تھا۔ رائل جی پیز کالج کی سربراہ کاملہ Hawthorne کا کہنا ہے کہ جی پیز اور ہماری ٹیم کے ارکان مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین خدمات پیش کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں، یہ سخت محنت کرنے والے جی پیز اور ان کی ٹیم کا قصور نہیں ہے بلکہ یہ برسوں سے فنڈز میں کی جانے والی کٹوتی کا نتیجہ ہے۔ ایج یوکے نے عام الیکشن سے قبل ہی پرائمری کیئر، جی پی پریکٹس اور کمیونٹی سروسز کیلئے زیادہ فنڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کنزرویٹو پارٹی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ برسراقتدار آگئی تو این ایچ ایس میں اگلے 5سال کے دوران مزید 120,000ڈاکٹر اور نرسوں کی خدمات فراہم کردی جائیں گی۔ دوسری جانب لیبر پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ این ایچ ایس 40,000تقرریاں کرے گی، این ایچ ایس میں اپائنٹمنٹ کیلئے انتظار کی مدت ایک ہفتہ کردی جائے گی۔

یورپ سے سے مزید