• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عربی زبان میں تفسیر قرآن پاک اور احادیث نبوی ﷺ پر کام جاری ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری

اوسلو ( پ ر)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادر ی سے ناروے میں مقیم پاکستانی علمائے کرام و مشائخ عظام نے منہاج القرآن اوسلو کے مرکز پر ملاقات کی اور دور حاضر کے مختلف مسائل پر گفتگو کی۔ تقریب کا آغاز قاری نور علی سیالوی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ، قاری عنصر علی قادری نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ علامہ اقبال فانی نے تقریب میں شرکت کرنے پر علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عربی زبان میں تفسیر قرآن پاک کی 40اور احادیث نبوی ﷺ کی 60جلدوں پر کام مکمل کرچکے ہیں جو اب اشاعت کے مختلف مراحل میں ہے اور ان کا بعد ازاں اردو اور انگلش میں بھی ترجمہ ہو گا۔ انہوں نے احادیث رسول ﷺ کے تاریخی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پانچویں جلدمیں 500مختلف تحریری مجموعوں کو جمع کیا گیا ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ تدوین حدیث پر کام عہد نبوی ﷺ میں ہی شروع ہو گیا تھا۔ انہوں نے زور دے کر اس بات کو رد کیا کہ امام بخاریؒ سے قبل حدیث رسول ﷺ کا تحریری طور پر کوئی وجود نہیں تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ 25جلدوں پر مشتمل صحیح البخاری کی شرح عربی زبان میں لکھ رہے ہیں جس کا پچاس فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ علمائے کرام میں سید شمشاد رضوی، سید حسین گیلانی، قاری خالد محمود، علامہ نور علی سیالوی، قاری جہانگیر، قاری اسرار احمد قادری، قاری اشرف سیالوی، سید فراست علی شاہ بخاری، علامہ نور احمد نور، ڈاکٹر علامہ ارشد ضیاء، علامہ نصیر احمد نوری، علامہ نجیب الرحمن ناز، ڈاکٹر علامہ محمد جمیل، علامہ کوکب نورانی، پروفیسر عطاء المصطفی، علامہ صفدر علی، حافظ صداقت علی قادری، علامہ صفوۃ اللہ مجددی، مفتی طاہر عزیز باروی، علامہ ناصر علی اعوان، نعت خواں ہارون قیوم اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر مفتی محمد زبیر تبسم، پیر سید نعمت علی شاہ بخاری اور علامہ محبوب الرحمن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو قرآن و سنت کی تعلیمات کو فروغ دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کی دینی خدمات کو سراہا۔
یورپ سے سے مزید