• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر کے طاہر علی ایم پی کو کامیاب بنایا جائے، سعید مغل

برمنگھم (پ ر) سابق مشیر آزاد کشمیر حکومت و سابق چیئرمین مغل ویلفیئر ٹرسٹ یوکے محمد سعید مغل ایم بی ای نے ظفر اقبال مغل، خرم اقبال، سکندر اقبال مغل، سرفراز سعید، محمد ممتاز مغل، عمر سرفراز مغل، سلمان قریشی، انصر مغل سے ملاقات میں کہا کہ لیبر پارٹی حال گرین کے نوجوان تجربہ کار اور آئین و قانون کے پابند طاہر علی ایم پی کو ووٹ دے کر کامیاب کرے تاکہ کشمیر میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے میں وہ اپنا کردار ادا کر سکیں۔ سعید مغل ایم بی ای نے کہا مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع نہیں بلکہ ایک کروڑ 30 لاکھ انسانوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے جس کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں طاہر علی ایم پی کا بڑا کردار ہے۔ انہوں نے کہا ایسے نوجوان جرأت مند شخص کو منتخب کرانا ہمارا فرض ہے۔ سید مغل ایم بی ای نے کہاکہ طاہر علی کی گزشتہ کارکردگی کھلی کتاب ہے۔ ہائوس آف کامن میں کشمیر اور فلسطین کی آواز طاہر علی موثر انداز میں اٹھائیں گے۔
یورپ سے سے مزید