• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، راجہ مظفر

وٹفورڈ( نمائندہ جنگ) کشمیر ی رہنمااور سائوتھ ایشین ڈیموکریسی فورم کے سربراہ راجہ مظفر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان جس میں انہوں نے وائٹ ہائوس سے کشمیر کے پرامن حل کیلئے بات چیت کی سہولت فراہم کرنے پر زور دیا ہے،کا خیر مقدم کیا ہے، راجہ مظفر کی اہلیہ کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے اور وہ امریکی ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ ہیں، راجہ مظفر نے امریکی صدر سے اپیل کی کہ وہ وائٹ ہاوس میں بھارت، پاکستان ور کشمیر ی عوام کے درمیان اپنا خصوصی پوائنٹ پرسن مقرر کرنے پر غور کریں۔ راجہ مظفر نے کہا یہ اقدام مسلہ مسلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے راہ ہموار کر سکتا ہے۔ راجہ مظفر نے جنگ سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا سیاسی و سفارتی حل تلاش کرنے کے لئے سہ فریقی مذاکرات انتہائی ضروری ہیں،امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کر سکتا ہے جو کشمیر میں جنگ کی بجائے امید کی کرن اور پائیدار امن کے قیام میں مدد گار بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا امریکی صدر کی ذاتی کاوشیں مظلوم کشمیر ی عوام کیلئے امید کی کرن بن سکتی ہیں۔
یورپ سے سے مزید