• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر کے علاج میں جاپان کی ترقی کا فائدہ پاکستانیوں کو پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، ڈاکٹر علی فرحان

جاپان نے کینسر کے علاج کے حوالے سے جو ترقی کی ہے اس کا فائدہ پاکستانی عوام کو پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بات معروف سماجی رہنما ڈاکٹر علی فرحان رضی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے کہا کہ وہ عنقریب جاپان کا دورہ کریں گے اور کینسر کے شعبے کے معروف اسپتالوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔

ڈاکٹر علی فرحان رضی نے کہا کہ وہ جاپانی ماہرین اور جاپانی ٹیکنالوجی کو پاکستان میں متعارف کرانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت کینسر کا مرض پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ اس کے سد باب کے لیے دنیا کی بہترین طبی ٹیکنالوجی کو پاکستان میں متعارف کرائیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر علی فرحان رضی نے کہا برطانوی سفارتخانے میں تعینات سید غفران نقوی کی جانب سے پاکستان کے طبی اور تعلیم کے شعبے میں جدت متعارف کرانے میں اہم کردار ہے جو قابل ستائش ہیں۔

ڈاکٹر علی فرحان رضی نے کہا کہ جاپان کے ساتھ ملکر جلد پاکستان میں نئی طبی ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کا اعلان کریں گے۔

صحت سے مزید