• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیائی بینک پاکستان کو 25 کروڑ ڈالر قرض دے گا

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی پی) پاکستان کو 25 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔ 

اسلام آباد سے جاری ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیہ کے مطابق اس رقم سے پاکستان میں انفرااسٹرکچر (بنیادی ڈھانچے) میں پائیدار سرمایہ کاری کی جائے گی۔ 

اے ڈی پی کے مطابق یہ رقم پرائیویٹ پبلک سرمایہ کاری کر کے سروسز کی فراہمی پر خرچ ہوگی۔ 

اعلامیہ کے مطابق قرض فراہمی معاہدے پر پاکستان کے سیکرٹری اقتصادی امور اور ایشیائی بینک کےکنٹری ڈائریکٹر نے دستخط کیے۔

تجارتی خبریں سے مزید