• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنر ل ہسپتال کی نرس نے ایمرجنسی میں گاڑی میں ہی زچگی کاعمل مکمل کروایا

لاہور ( جنرل رپورٹر ) جنرل ہسپتال کی نرس نے ماں بیٹی کو بچا لیا، 24سالہ حاملہ خاتون طاہرہ علی کو عین وقت پر اہل خانہ گاڑی میں لے کر ایل جی ایچ شعبہ ایمرجنسی آرہے تھے کہ راستے میں ہی خاتون نے بچی کو جنم دے دیا۔ ہسپتال پہنچنے پر عزیزو اقارب نے ڈیوٹی پر موجود نرس رابعہ یونس ک صورتحال کے متعلق بتایا ، رابعہ یونس نے گاڑی میں جا کر زچگی کے عمل کو مکمل کروایا اور ماں بیٹی کو لیبر روم میں منتقل کیا گیا ۔
لاہور سے مزید