• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ سوات میں ملوث افراد کے خلاف بڑا آپریشن، 49 افراد ایف آئی آر میں نامزد، 23 گرفتار

مدین، مینگورہ(نمائندگان جنگ) سانحہ سوات میں ملوث افراد کیخلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ، پولیس نے ویڈیوز کی مدد سے گرفتاریوں کا آغاز کردیا،49افراد ایف آئی آر میں نامزد 23 گرفتار،ایف آئی آر میں2500افراد نامعلوم، مقدمہ میں قتل، جلاؤ گھیراؤ، دہشت گردی، کار سرکار میں مداخلت، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل ، مدین میں متعدد افراد گرفتار،مزید گرفتاریوں کا امکان، 20جون کو مشتعل ہجوم نے قرآن مجید کی مبینہ بے حرمتی کرنے والے سیاح کو تھانہ سے زبردستی نکال کر سڑک پر گھسیٹ کرماردیا تھا اور پھر آگ لگا کر جلا دیا تھا ہجوم نے تھانے کو اگ بھی لگائی، جس سے تھانہ سمیت 9 گاڑیاں بھی جل کر راکھ ہو گئیں۔ یاد رہے ملزمان کی خلاف دہشت گردی،قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ دریں اثنا سوات کے علاقہ مدین میں پولیس نے احتجاج کرنے والوں کے خلاف ایف آئی ار درج کرلی ۔ ایف آئی آر میں 49 افراد معلوم اور 2000 / 2500 نامعلوم کو نامزد کیا گیا ہے۔ احتجاج کرنے والوں میں سے 23 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ جمعہ کی شب مبینہ طور پر قرآن شریف کی بے حرمتی کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا ۔ اس دوران مشتعل افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ توڑپوڑ کیا اور مبینہ طور پر قران شریف کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو پولیس اسٹیشن سے نکال کر قتل بھی کیا تھا۔ جس کے خلاف پولیس نے مدین کے وقوعہ میں ملوث افراد کیخلاف ایس ایچ او مدین اسلام الحق کی مدعیت میں ʼایف آئی آر نمبر221 مورخہ 20 جون 2024 زیر دفعات 302, 324, 353, 341, 427, 436, 186, 149,148 7ATA/PPCʼ کے تحت تھانہ مدین میں مقدمہ درج رجسٹر کر لیا گیا ہے۔ جسمیں 49 معلوم جبکہ 2000/2500 نامعلوم ملزمان نامزد کیے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید