• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

JUI عاشورہ کے بعد تحریک کے دوسرے اور فیصلہ کن مرحلے کا آغاز کرے گی

کراچی (جمشیدبخاری) جمعیت علماء اسلام 29 اور30جون کو پارٹی اجلاس میں عاشورہ کے بعد تحریک کے دوسرے اور فیصلہ کن مرحلے کا آغاز کریگی ذرائع کے مطابق اجلاس میں احتجاجی تحریک کے خدوخال پر غور وخوض کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی اور دیگر حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ تحریک چلانے یا علیحدہ تحریک چلانے پر بھی غور کیا جائے گا اس ضمن میں جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ طور پر احتجاجی تحریک میں جلسے ،ریلیوں اور دھرنے سمیت اسلام آباد کی جانب کال بھی دی جا سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم تحریک اقتدار کے حصول کے لیے نہیں بلکہ ملک میں جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالا دستی کے لیے چلا رہے ہیں ، ہر ادارے کو اپنے دائرہ کار میں کام کرنا چاہیے ہم پارلیمنٹ کی بالا دستی چاہتے ہیں ، ذرائع کے مطابق پختون خواہ میپ کے صدر محمود خان اچکزئی جے یو آئی کے اجلاس سے قبل مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرینگے اور زیادہ سے زیادہ مشترکات پر مل کر تحریک چلانے پر بات کرینگے تحریک چلانے کے لیے جے یو آئی سندھ میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی ،جی ڈی اے اورایاز لطیف پلیجو سے بھی رابطے کریگی۔
اہم خبریں سے مزید