• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی میٹرو پولیٹن یونیورسٹی میں تبدیلی دیرینہ خواب تھا، میئر

کراچی (طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بجٹ تقریر میں کہا کہ عباسی شہید اسپتال میں بھی نرسنگ اسکول کو فعال بنایا جائے گا تاکہ کراچی کے مزید طلبہ نرسنگ جیسے اہم پیشے سے وابستہ ہوسکیں کے آئی ایچ ڈی میں بلو و ارڈ قائم کرکے یہاں ایمرجنسی طبی سہولیات کو بہتر بنایا گیا ہے، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں تبدیلی ایک دیرینہ خواب تھا جسے عملی جامہ ہم نے پہنایا،جس کے لئے ہم پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اس یونیورسٹی کا بل پاس کیا، پروفیسر ڈاکٹر سعید قریشی صاحب کو اس کا نگراں وائس چانسلرمقرر کیا گیا ہے، کے ایم سی نے اس سال کے بجٹ میں بھی اس ادارے کے لئے رقم مختص کی ہے اور یہ گرانٹ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک یونیورسٹی مکمل طور پر فعال نہیں ہوجاتی۔

ملک بھر سے سے مزید