ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ملتان سرکل نے نادہندہ سرکاری اداروں اورمحکموں سے 95کروڑ80لاکھ روپے وصول کرلئے۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل امجد نواز بھٹی نے کہا کہ ملتان سرکل کے زیر انتظام اداروں اورمحکموں سے واجبات اور بقایاجات وصول کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے۔ بلوں اور واجب الادا رقوم کی عدم ادائیگی پر نادہندہ سرکاری اداروں کے کنکشنز منقطع کئے جارہے ہیں، نادہندہ سرکاری اداروں کو واجبات،بقایاجات اداکرنے کے لئے رواں ماہ کے اختتام تک مہلت دی گئی ہے۔ ملتان شہر میں واسا سے 712ملین روپے، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم ایز) سے 26ملین روپے، محکمہ صحت سے 26ملین روپے، نشتر ہسپتال ملتان سے 77.13ملین روپے، چلڈرن کمپلیکس ملتان سے 10ملین روپے، دیگر ہسپتالوں سے 77.5ملین روپے، محکمہ جیل خانہ جات سے6.6ملین روپے، پولیس سے 8.5ملین روپے اور دیگر محکموں سے 11.80ملین روپے وصول کئے جاچکے ہیں ۔