ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں 28مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں شعبان سے ڈاکو 38ہزار روپے، موٹر سائیکل‘ طلائی انگوٹھی‘ موبائل فون اور گھڑی لوٹ کر فرار ہوگئے،تھانہ قطب پور کے علاقے میں الیاس کی اہلیہ کا پرساور بی زیڈ کے علاقے میں حسنین کا موبائل فون نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں محمد مصطفیٰ سے دو ڈاکو 56ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں بلاول یوسف کے1لاکھ 15ہزار روپے، جلیل آباد کے علاقے میں عبدالقادر اور جہانزیب کے موبائل فونز، مظفر آباد کے علاقے میں جاوید مختار کی نقدی و موبائل فون، قطب پور کے علاقے میں سبطین کی موٹرسائیکل، حکیم کا میٹر، شاہ شمس کے علاقے میں شاہ زیب کا موبائل فون، کاشف اور شہزاد کی موٹر سائیکلیں، ممتاز آباد کے علاقے میں یعقوب کا موبائل فون، پرویز کی نقدی، بی زیڈ کے علاقے میں نعمان کا سامان، حنیف کا میٹر بجلی، قادر پورراں کے علاقے میں رفیق، نیوملتان کے علاقے میں ارسلان خان کی موٹر سائیکلیں، عبداللہ ریاض کا موبائل فون، نوید کی نقدی، شاہ رکن عالم کے علاقے میں اقبال خالد کی موٹر سائیکل، سیتل ماڑی کے علاقے میں شفیق کا میٹر، کلثوم کومل کا میٹر بجلی، حرم گیٹ کے علاقے میں توقیر ناصر کی نقدی، بوہڑ گیٹ کے علاقے میں ملک سجاد کی نقدی اور سونا، صدر شجاع آباد کے علاقے میں ہاشم علی کا پمپ وغیرہ اور صابر کا سامان چوری ہوگیا، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔