ملتان ( سٹاف رپورٹر) بیرون ملک سے آنے والے دو افراد کو ایف آئی اے نے ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا، سرکل آفس منتقل، تفصیلات کے مطابق ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن کی پرواز G9558 شارجہ سے مسافروں کو لیکر پہنچی تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے نے دو افراد کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت محمد اسحاق اور محمد ابراہیم سے ہوئی جو ڈیرہ غازی خان کے رہائشی تھے، گرفتار افراد کے بارے میں معلوم ہوا کہ دونوں افراد کو ویزہ ٹیمپرنگ کے الزام میں ڈی پورٹ کیا گیا تھا، ایف آئی اے نے انہیں ایئر پورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا اور سامان سمیت دونوں افراد کو سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا۔