• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل کا محرم میں دورہ پاکستان کا امکان

کرچی (جمشید بخاری)بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین ممکنہ طور پر محرم الحرام میں پاکستان کا دورہ کرینگے وہ یوم عاشور تک پاکستان میں قیام کرینگے انکے ہمراہ بھارت سے ہزاروں بوہریوں کی آمد بھی متوقع ہیں جبکہ بلوچستان اور سندھ کے دیگر شہروں سے بھی بوہری برادری کے افراد بڑی تعداد میں کراچی آئینگے جن کی رہائش کے لیے مقامی بوہری برادری کی تنظیم نے تیاریاں شروع کر دی ہےاس دوران وہ طاہری مسجد میں محرن کی مجالس سے خطاب کرینگے جبکہ وہ سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب مسجد میں بھی مجلس پڑھیں گے ۔ اس ضمن میں حکومت سندھ نے انکی سیکورٹی کا پلان ترتیب دینے کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے جبکہ اس ضمن میں سندھ حکومت کا باقاعدہ اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید