• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 گینگز کے 18ارکان گرفتار50 لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ قطب پور نے سرقہ بالجبر،نقب زنی ، کارو موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 3 گینگز کے 18 ارکان کو گرفتار کر کے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 01 کار، 08 موٹر سائیکل، اڑھائی تولے طلائی زیورات، 02 موبائل فونز، 17 لاکھ 29 ہزار روپے نقدی اور گھریلو سامان کپڑے جوتے وغیرہ شامل ہیں برآمد کر لیے، 39 مقدمات ٹریس سی پی او ملتان صادق علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملتان پولیس جرائم پیشہ عناصر کی پکڑ دھکڑ میں مصروف ہے۔
ملتان سے مزید