• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مسائل، آفاق احمد نے آل پارٹیز کانفرنس بلالی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کی جدوجہد اور کے الیکٹراک کے ظلم کے خلاف یکم جولائی کو کراچی میں مہاجر قومی موومنٹ کے تحت آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہو گی۔اس اے پی سی میں شامل جماعتوں کی رائے سے ایک مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ہم کراچی کے عوام کے ساتھ ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہرممکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔جمعرات کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ وفاق نے بجٹ میں کراچی کو نظر انداز کیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید