اسلام آباد ( ناصر چشتی ) حکام پاور ڈویژن نے بتایا کہ سیکٹرکاگردشی قرض 2300 ارب سے کم ہو کر 1600ارب روپے پر آ گیا ہے اس کی وجہ بجلی نقصانات کم ہوئے ہیں ڈسکوز کی وصولیاں بہتر ہوئیں آئی پی پیز سے معاہدوں سے بھی بچت ہونا شروع ہو گئی۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد مین بجلی ایک روپے 80 پیسے سستی ہونے کا امکان سماعت مکمل؛ فیصلہ محفوظ کر لیا، پیر کے روز نیپرا نے سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ،بجلی ایک روپے 80 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے ، نیپرا اتھارٹی نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا اعدادوشمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا ریلیف کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا ۔