• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 ماہ سے زائد گزرنے پر بھی سی اے اے میں مستقل ڈی جی تعینات نہیں ہوسکا

سوا 2 ماہ گزرنے کے باوجود سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) میں مستقل ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) تعینات نہیں  ہو سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری ایوی ایشن کو ڈائریکٹر جنرل کا عارضی چارج دے کر کام چلایا جا رہا ہے، نٸے ڈی جی سی اے اے کی تعیناتی کیلئے سوا 2 ماہ گزرنے کے باوجود اشتہار تک نہیں دیا گیا۔

سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی نہ ہونے کے باعث اہم فائلیں اور دیگر کام سست روی کا شکار ہے، سابق ڈی جی خاقان مرتضیٰ کو سول ایوی ایشن کے عہدے سے 20 اپریل کو ہٹایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نٸے سی اے اے ڈی جی کی تعیناتی تین ماہ میں کرنے کی ہدایت کی گٸی تھی، یورپی یونین نے بھی پاکستانی ایئرلائنز سے پابندی نہ اٹھانے میں سی اے اے میں ایڈہاک ازم کا کہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید