• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے ساتھ اب بھی کچھ ایشوز پر تحفظات ہیں، شہلا رضا

بجٹ کے علاوہ بھی ہمارے تحفظات ن لیگ سے ہیں، شہلا رضا - فوٹو: فائل
بجٹ کے علاوہ بھی ہمارے تحفظات ن لیگ سے ہیں، شہلا رضا - فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ اب بھی کچھ ایشوز پر تحفظات ہیں۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ بجٹ کے علاوہ بھی ہمارے تحفظات ن لیگ سے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں انڈسٹری اور دکانوں پر بھی ٹیکس لگنا چاہیے، لیکن تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز سے متعلق تحفظات ہیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں سے وابستہ کئی لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں نہیں لایا گیا۔ 

شہلا رضا نے کہا کہ عام انتخابات کے نتائج کے بارے میں بات کرتے ہوئے شہلا رضا کا کہنا تھا کہ الیکشن کا رزلٹ کچھ بھی ہو پیپلز پارٹی لاہور میں موجود ہے۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت آتی تو ہم بجلی کے 300 یونٹ فری دیتے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ٹراسفر، پوسٹنگ پیپلز پارٹی کا ایشو نہیں تھا۔ مسلم لیگ ن نے کئی معاملات پر اپنی غلطی کو تسلیم کیا ہے۔

شہلا رضا نے کہا کہ جاوید لطیف ہارنے کے بعد جو باتیں کر رہے ہیں انہیں ان کی پارٹی ہی تسلیم نہیں کر رہی۔

شہلا رضا نے کہا کہ مداخلت اور سازش میں بہت فرق ہے، امریکی قرار داد کھلی مداخلت ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ اب پی ٹی آئی کو آزادی امریکا کے کہنے پر ملے گی یا کوئی اور دلائے گا؟ 

پی پی رہنما نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کی حکومت میں بھی الیکشن کے بعد مارشل لاء لگ گیا تھا۔پی ٹی آئی کی بھی خواہش ہے مارشل لاء لگ جائے۔

قومی خبریں سے مزید