بلوچستان کے علاقے مچ میں نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے 12 انچ قطر گیس پائپ لائن اڑا دی۔
دھماکے کے باعث کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔
سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ مرمت کا کام سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد شروع کیا جائے گا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت کی۔
صوفیہ سعید کا خواتین کو وارثت کا حق دینے کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے پر سزا کا بل زیر بحث آگیا۔
سیشن عدالت نے ملا نثا و دیگر کے خلاف پولیس مقابلے کے 13 سال پرانے کیس کا فیصلہ سنادیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس مکروہ دھندے میں ملوث تمام افراد کے خلاف استغاثہ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے،
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کی جمہوریت اور پارلیمانی سیاست معیاری نہیں، ہمیں پیغام دیا جاتا ہے کہ آپ کون ہوتے ہیں کرم مسئلے کو ٹھنڈا کرنے والے؟
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیاسی حریفوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو کہے ملک کو آگ لگا دو، اُن کے بہکاوے میں کبھی نہیں آنا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی مذاکراتی سلسلے میں بالکل شامل نہیں ہیں، کسی نے غلط خبر دی ہے ان کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات چل رہے ہیں۔
سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے اپوزیشن کے اسپیکر سے رابطے کے معاملے اور عرفان صدیقی کے بیان پر ردعمل دے دیا۔
یونان کشتی حادثہ میں انسانی جانوں کے ضیاع کے معاملے پر سکھر کے ایڈیشنل سیشن جج ٹو نے وزیر اعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور محسن نقوی کی طلبی کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے شہید اعتزاز حسن کی دسویں برسی کے موقع پر اپنا خصوصی بیان جاری کیا ہے۔
اسلام آباد میں ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع فلیٹ میں غیر ملکی سفارتکار کی لاش ملی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے منشیات کیس میں گرفتار خاتون کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔
قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے تعلیم کا کنوینر ڈاکٹر شازیہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں مختلف یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی عدم تعیناتی پر بحث کی گئی۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کیے بغیر تحریری مطالبات پیش نہیں کر سکتے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ آج بلدیہ عظمیٰ کراچی کے 110 ملازمین کو میرٹ کی بنیاد پر پروموشن دی گئی ہے۔