• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کی الیکشن کمیشن کی حمایت سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)  کی الیکشن کمیشن کی حمایت سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جے یو آئی سے انتخابی دھاندلی روکنے اور آزاد عدلیہ سے متعلق دو نکاتی ایجنڈے پر بات ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کے دوران جمعیت علما اسلام نے انتخابات اور مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کے مؤقف کی حمایت کردی۔

جے یو آئی کے وکیل کامران مرتضیٰ نے سپریم کورٹ میں بیان دیا کہ ان کی جماعت اس کیس میں الیکشن کمیشن کے مؤقف کو اختیار کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید